Time 19 دسمبر ، 2023
دنیا

ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل، فلسطین کےلیے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نےاپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور  غزہ کی بیکریاں مسمار کر  رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر اناج کی چکیاں گرا رہی ہے اور  زرعی علاقے خراب کر رہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری مارے جا چکے ہیں،ہم جنگ بندی کی صرف اس صورت حمایت کرتےہیں جب یہ پائیدار ہو۔

اس کے علاوہ امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حفاظت اخلاقی فریضہ اور اسٹریٹجک ضرورت ہے،تنازع میں شہریوں کے تحفظ، غزہ میں امداد کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 19 ہزار 400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہیں، شہدا اور زخمیوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔


مزید خبریں :