Time 19 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی: تاجر کے گھر ڈکیتی کیس میں ملزم ڈی ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور

تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کے کیس میں ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور کرلی—فوٹو: فائل
تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کے کیس میں ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور کرلی—فوٹو: فائل

کراچی کی سیشن عدالت نے تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کے کیس میں ملزم ڈی ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کے کیس میں ملزم عمیر طارق کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ،ملزم عمیر طارق عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا الزام ہے۔

 ملزم کے خلاف تاجر شاکر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ شاکر ڈی ایس پی عمیر بجاری کو شناخت نہیں کرسکا، جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ۔

مزید خبریں :