22 دسمبر ، 2023
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کردیا جب کہ شجاعیہ پربھی قبضےکا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کرنے کے بعد خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں 55 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی اموات 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ گرفتار فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ادھر حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔
اس کے علاوہ حماس نے اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والے 3 یرغمالیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ غزہ میں اموات کی تعداد 1948 سے اب تک اسرائیل سے کسی بھی عرب ملک کی جنگ میں ہوئی اموات سے بھی بڑھ گئی ہے۔
1967 کی جنگ میں اسرائیل نے 19 ہزار مصری، شامی اور دیگر عرب شہریوں کوقتل کیا تھا جب کہ1948 میں یہودیوں نے خطے میں پنجے گاڑھتے ہوئے 15 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔