Time 22 دسمبر ، 2023
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز شاہین آفریدی کی فارم سے پریشان

قومی کرکٹر شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں/ فائل فوٹو
قومی کرکٹر شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ہے۔

قومی کرکٹر شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہوکر نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکیں ۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی تجویز ہے۔

سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 12جنوری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہےکہ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے27 اوورز میں 96 اور دوسری اننگز میں 18.2اوورز میں 76 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


مزید خبریں :