انتہائی نایاب نسل کا بلیک ٹائیگر کہاں دیکھا گیا؟

1993 کے بعد سمیلی پال میں پہلی بار بلیک ٹائیگر کو دیکھا گیا ہے: فارسٹ آفیسر/ فوٹو سوشل میڈیا
1993 کے بعد سمیلی پال میں پہلی بار بلیک ٹائیگر کو دیکھا گیا ہے: فارسٹ آفیسر/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارت میں انتہائی نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کی موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔

نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے سمیلی پال نیشنل پارک میں دیکھا گیا، اس حوالے سے انڈین فاریسٹ آفیسر پروین کاسوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

فاریسٹ آفیسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نسل کو سیوڈو میلانسٹک کہتے ہیں اور جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے جسم پر کالی رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں جو اسے رائل بنگال ٹائیگر سے منفرد بناتی ہیں۔

فارسٹ آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ1993 کے بعد سمیلی پال میں پہلی بار بلیک ٹائیگر کو دیکھا گیا ہے، اُس وقت مادہ بلیک ٹائیگر کو ایک گاؤں کے مکین نے اپنی حفاظت کی خاطر مار دیا تھا۔

مزید خبریں :