Time 24 دسمبر ، 2023
دنیا

بھائی کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جیٹھ نے بھابی کو زندہ جلا ڈالا

نرملا کے شوہر نے 6 ماہ قبل خودکشی کرلی تھی جس کے بعد وہ سسرال میں اپنے دو بچوں کے ساتھ ہی رہ رہی تھی/ فائل فوٹو
نرملا کے شوہر نے 6 ماہ قبل خودکشی کرلی تھی جس کے بعد وہ سسرال میں اپنے دو بچوں کے ساتھ ہی رہ رہی تھی/ فائل فوٹو

بھارت میں سسرالیوں نے بھابی کو شوہر کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے آگ لگا کر  زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں نرملا نامی خاتون سسرالیوں کی جانب سے آگ لگائے جانے پر جھلس کر چل بسی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نرملا کے شوہر نے 6 ماہ قبل خودکشی کر لی تھی جس کے بعد وہ سسرال میں اپنے دو بچوں کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق نرملا کے جیٹھ سریش نے اس پر اپنے چھوٹے بھائی کی موت کا الزام لگایا اور گزشتہ روز جیٹھ نے نرملا کو بےعزت کرتے ہوئے اسے گھر سے باہر نکال دیا اور ساتھ ہی پیٹرول چھڑک کر اس پر آگ بھی لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔

نرملا کے بھائیوں نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروائی اور بتایا کے نرملا کے جیٹھ نے ہمیں فون کرکے نرملا کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور جیسے ہی ہم اپنی بہن نرملا کو لینے گئے وہ اس سے پہلے ہی نرملا کو قتل کر چکے تھے۔

پولیس کے مطابق نرملا کے جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :