25 دسمبر ، 2023
برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سال کی پاکستانی بچی سارہ کے کیس میں مقتولہ بچی کے سوتیلے بہن بھائیوں کی حوالگی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
لندن ہائیکورٹ کے حکم پر سرے کاؤنٹی کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہ پاکستان میں موجود سارہ کے سوتیلے بہن بھائیوں کو حوالے کیا جائے، سارہ کے 5 سوتیلے بہن بھائی اس وقت پاکستان میں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی پولیس نے سارہ کے والد، والدہ اور چچا کو جہلم سے گرفتار کیا تھا، تینوں نے واپس برطانیہ آکر گرفتاری دی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں سارہ قتل کیس کی سماعت اب ستمبر 2024 کو ہو گی۔