پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2023

کراچی: سال 2023 کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافہ

اس سال 758 افراد کسی نا کسی حادثے میں جان سے گئے جب کہ 11 ہزار 919 زخمی ہوئے/ فائل فوٹو
اس سال 758 افراد کسی نا کسی حادثے میں جان سے گئے جب کہ 11 ہزار 919 زخمی ہوئے/ فائل فوٹو

 کراچی میں یومیہ 2 شہری کسی نا کسی ٹریفک حادثے کی وجہ سے موت کی نیند سو جاتے ہیں جب کہ ٹریفک حادثات میں روزانہ 32 افراد زخمی بھی ہورہے ہیں جن میں 72 فیصد تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے۔

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا، ٹوٹی سڑکیں، جلد بازی، رانگ وے کا استعمال اور بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک جان لیوا حادثات کی وجوہات ہیں۔

کراچی میں سال 2023 کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال 758 افراد کسی نا کسی حادثے میں جان سے گئے  جب کہ 11 ہزار 919 زخمی ہوئے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھنے کے باوجود ٹریفک پولیس اتنی توجہ قوانین پر عملدرآمد کرانے پر نہیں دے رہی جتنا زور زیادہ سے زیادہ چالان کاٹنے پر ہے، شہر کی جن سڑکوں پر زیادہ حادثات ہوتے ہیں وہاں بھی حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے۔

شہر میں موٹرسائیکل، چنگچی رکشہ اور ہیوی ٹریفک کے لیے سخت قانون پر عمل درآمد کروایا جائے تو حادثات میں کمی ممکن ہوسکے گی۔

مزید خبریں :