Time 27 دسمبر ، 2023
پاکستان

عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے باعث مصروف تھے ۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ۔ 

آج توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد ہونا تھی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل نے  اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوادکے جہلم کے 2 حلقوں سے کاغذاتِ نام زدگی جمع کرائے ہیں ، ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو دھمکایا جارہا ہے ۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے جج نہیں آئے، سماعت 2 دن کے لیے ملتوی ہوگئی ہے ، امید ہے القادر ٹرسٹ کیس میں دلائل آج مکمل ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے  اپنا ڈیٹا جمع کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین کی درخواست دی ہے، امید ہے کل وہ سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔


مزید خبریں :