20 جنوری ، 2013
کوئٹہ.... قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کوئٹہ میں کھوجک روڈ پر سی آئی ڈی تھانے میں کارروائی کرکے سی آئی ڈی کے 5 افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افسران پر اغوا برائے تاوان کا الزام ہے۔ حراست میں لیے گئے افرادمیں ایس پی سی آئی ڈی اورڈی ایس پی سی آئی ڈی شامل ہیں۔ تھانے سے دالبندین سے اغواکیاگیاایک شخص بازیاب اور تاوان کی رقم برآمدکرلی گئی۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔