03 جنوری ، 2024
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف شکایات بے بنیاد اور جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز قرار دے دی ۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے کےخلاف ریفرنس کے معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے تفصیلی جواب میں کہا ہےکہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں، آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونےکے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔
خیال رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو جواب جمع کرانےکے لیے آخری موقع دیا تھا ۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔