Time 06 جنوری ، 2024
پاکستان

حبا فواد کی الیکشن کیلئے نااہل ہونےکی تردید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فواد  چوہدری کی اہلیہ  حبا فواد  نے  اپنے کاغذات نامزدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے اپنے نااہل ہونےکی خبروں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں حبا فوادکا کہنا تھا کہ صبح  سے مجھے نااہل کرنےکی خبریں گردش کر رہی ہیں، میں نااہل ہونے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔

حبا فوادکا کہنا تھا کہ میں نے فواد چوہدری کےکہنے پر اپنےکاغذات واپس لیے، فواد چوہدری کو کیسز کا سامنا ہے، وہ نیب کی حراست میں ہیں۔

حبا فواد نےکہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چوہدری کو انتخابات سے باہرکیا جائے۔


مزید خبریں :