Time 09 جنوری ، 2024
پاکستان

(ن) لیگ 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیگی: احسن اقبال

جن ساتھیوں نے عدم اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اور پھر 16 ماہ ہمارا ساتھ دیا ان کو ایڈجسٹ کریں گے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
جن ساتھیوں نے عدم اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اور پھر 16 ماہ ہمارا ساتھ دیا ان کو ایڈجسٹ کریں گے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کا حتمی اعلان نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔

انہوں نےکہا کہ مسلم (ن) لیگ کے پاس ٹکٹوں سے متعلق بہت زیادہ درخواستیں آئی ہیں، جن ساتھیوں نے عدم اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اور پھر 16 ماہ ہمارا ساتھ دیا ان کو ایڈجسٹ کریں گے اور نہ کیا تو ہم پر تنقید ہو گی کہ (ن) لیگ تکبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


مزید خبریں :