09 جنوری ، 2024
راولپنڈی: الیکشن ٹربیونل نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنےکے لیے نااہل قرار دے دیا۔
فواد چوہدری کی جانب سے این اے 60 اور این اے61 جہلم میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنےکے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل خارج کر دی اور آر اوکا فیصلہ برقرار رکھا۔