Time 11 جنوری ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

آرٹ کے نمونے جیسا منفرد سولر پینل تیار

اسے ایک جاپانی کمپنی نے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ سی نیٹ
اسے ایک جاپانی کمپنی نے تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ سی نیٹ

دیکھنے میں کسی آرٹ کا نمونہ نظر آنے والی یہ چیز درحقیقت آپ کو بجلی سے بحران سے بچا سکتی ہے۔

جی ہاں یہ ایک گلاس سولر پینل ہے جو دیکھنے میں روایتی سولر پینلز سے بالکل مختلف اور خوبصورت ہے۔

یہ گلاس پینل سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جاپانی کمپنی inQs نے اس سولر پینل کو تیار کیا ہے۔

ایس کیو پی وی ٹرانسپیرنٹ سولر ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے یہ منفرد گلاس سولر پینل تیار کیا گیا ہے۔

بظاہر عام نظر آنے والا یہ رنگین شیشہ اردگرد کی روشنی کو توانائی میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس سولر پینل کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران پیش کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق کلر گلاس کو بھی سولر پینل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس پینل کی ٹیکنالوجی بہت سادہ ہے اور یہ ٹرانسپیرنٹ سیلیکون کوارٹرز کو استعمال کرکے روشنی کی توانائی کو الیکٹرونز میں تبدیل کر دیتا ہے جس سے مشینوں کو چلایا جا سکتا ہے۔

inQs کے چیف انٹرنیشنل آفیسر Rike Wootten نے بتایا کہ ہماری ڈیوائس بہت سادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پینل کو آسانی سے دستیاب میٹریلز سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس میں موجود گلاس پینل کو آسانی سے تلف کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روایتی سولر پینلز کو ری سائیکل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

فی الحال یہ منفرد گلاس سولر پینل صرف جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :