11 جنوری ، 2024
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان سے معذرت کرلی۔
ایک بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر واقعے پر بھی معذرت خواہ ہوں۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔
ایمل ولی خان نے ہدایت کی ہے کہ اے این پی کارکن جمہوریت کو جمہوریت رہنے دیں۔