Time 16 جنوری ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن کی الیکشن حکام کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کی ہدایت

اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی نشانات میں تبدیلی سے اجتناب کی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کو انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آر اوز اور آر اوز کو کہا ہےکہ اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوچکی ہے لہٰذا انتخابی نشان کی تبدیلی شاید ممکن نہ ہوسکے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے جس کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات آلاٹ کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابی نشان الاٹ کیے جن میں شعیب شاہین کو جوتے کا نشان دیا گیا تاہم اسے بعد میں تبدیل کرکے فاختہ کا نشان الاٹ کیا گیا۔


مزید خبریں :