Time 16 جنوری ، 2024
کاروبار

یو اے ای کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان

یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو
یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا اور اب یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں :