Time 17 جنوری ، 2024
کاروبار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ  ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرکی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی۔

تازہ قسط ملنے کے بعد پاکستان کو جاری کردہ رقم ایک اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

 آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے 2  ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوورکیا ہے، پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔