Time 21 جنوری ، 2024
پاکستان

عوام مزید 5 سال ضائع نہ کریں، انہیں موقع دیں جن کی خدمت كی تاریخ ہے: قاسم اختر خان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فیصل آباد: استحكام پاكستان پارٹی كے سینیئر نائب صدر  اور  این اے97 سے امیدوار ہمایوں اختر خان کے صاحبزادے قاسم اختر خان کا کہنا ہےکہ عوام کو  مزید  اگلے 5 سال ضائع نہیں کرنے چاہئیں،  حلقے كے عوام  انہیں موقع دیں جن کی خدمت كی تاریخ ہے۔

قاسم  اختر خان نے چک نمبر  542  آمدکے موقع  پر اہل علاقہ سے ملاقات کی،کارنر میٹنگ  سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ این اے97 کی پسماندگی کی وجہ کئی دہائیوں سے ایک ہی خاندان کا براجمان ہونا ہے۔

قاسم اختر خان کا کہنا تھا کہ اس بار  بھی تینوں جماعتوں نے اسی خاندان کو ٹکٹ دیے ہیں، عوام کو مزید اگلے 5 سال ضائع نہیں کرنے چاہئیں، حلقے كےعوام انہیں موقع دیں  جن کی خدمت كی تاریخ ہے۔

قاسم اختر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں اختر خان نے ماضی میں بھی منتخب ہو کر اپنے علاقوں کو خوشحال کیا ہے۔

دوسری جانب  امیدوار  این اے 97 ہمایوں اختر خان نے چک نمبر 622  موضع شیرازہ کا دورہ کیا، اس موقع پر مختلف برادریوں اور  اہل علاقہ نے الیكشن میں حمایت كا اعلان کیا۔

ہمایوں اختر خان نے دربار قادر بخش شریف كمالیہ پر حاضری بھی دی۔


مزید خبریں :