کاروبار
Time 23 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافہ ہوگیا

حصص بازارمیں 42 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.99 ارب روپے رہی— فوٹو:فائل
حصص بازارمیں 42 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.99 ارب روپے رہی— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 1108 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 514 پوائنٹس اضافے سے 64454 پر بند ہوا۔

100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64658 رہی۔

حصص بازارمیں 42 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.99 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے اضافے سے 9412 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :