Time 24 جنوری ، 2024
پاکستان

ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے 23 بلدیاتی ناظمین نے جے یو آئی (ف) سے اتحاد کرلیا

اتحاد کے کنوینر سید رسول پی کے 113 سے جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے/ فائل فوٹو
اتحاد کے کنوینر سید رسول پی کے 113 سے جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے/ فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے 23 بلدیاتی ناظمین نے جے یو آئی ایف سے اتحاد کرلیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا لطف الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 23 بلدیاتی ناظمین نے اپنے اتحاد کا اعلان کیا۔

اتحاد کے کنوینر سید رسول پی کے 113 سے جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔


مزید خبریں :