Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

صنم جاوید اور شوکت بسرا کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونلز کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا/ فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونلز کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے پہلے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کا وقت دیا جس کے بعد عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی مصروفیت کے سبب سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کی اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنےکے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے صنم جاوید کو این اے 120،119 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید اور شوکت بسرا کو انتخابی نشان دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ان حلقوں میں الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔


مزید خبریں :