پاکستان
Time 27 جنوری ، 2024

شہباز شریف نے بلاول کا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج مشروط طورپر قبول کرلیا

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا  نواز شریف کو  مناظرے کا چیلنج مشروط طور  پر قبول کرلیا۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ایک سیاسی رہنما نےکہا کہ  وہ نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، نوازشریف کو اپنے صوبے میں معائنےکے لیے بلاؤ  پھر مناظرہ بھی ہوگا اور  موازنہ بھی ہوگا، 8 فروری کو فیصلہ ہونا ہے کہ کس نے خدمت کی اور کس نے دھکا دیا۔

  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں نواز شریف نے اسپتالوں میں مفت دوائیں دیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں پی ٹی آئی نےکیا کیا؟ نواز شریف کو ایک بار  پھر  وزیراعظم پاکستان بنائیں، راولپنڈی کو لاہور  نہ بنا دیا تو  میرا  نام شہباز شریف نہیں ہے، وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کے خادم کی طرح خدمت کروں گا۔

صدر  ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لیاقت باغ  میں جو  وعدے کیے انہیں پورا کیا، نواز شریف کے میٹرو بس منصوبے کی مخالفت کی گئی، میٹرو بس پر  آج ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سفرکرتے ہیں، نوازشریف کے منصوبےگنوانا شروع کروں تو شام ہوجائے گی۔


مزید خبریں :