Time 30 جنوری ، 2024
پاکستان

مچ میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سکیورٹی فوسرز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو پسپا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرچکی ہیں۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہاکہ حملے میں کسی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،نہ جانی نقصان ہوا۔ 

سیکرٹری صحت کے مطابق مچ کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ضروری طبی عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں۔

 واقعہ کے بعد مچ شہرکی بجلی منقطع ہو گئی۔

بعد ازاں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے  جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے، من گھڑت پروپیگنڈا کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے ۔

مزید خبریں :