Geo News
Geo News

Time 31 جنوری ، 2024
پاکستان

گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش کراچی کے کس علاقے میں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

سب سے کم بارش فیصل بیس اور سرجانی ٹاؤن میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
سب سے کم بارش فیصل بیس اور سرجانی ٹاؤن میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں7.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈی ایچ اے میں4.5 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4.4 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کیماڑی میں 3 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی، ائیرپورٹ کے علاقے میں 2.2 ملی میٹر، ملیر میں 2 ملی میٹر اور مسرور بیس میں 1.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے کم بارش فیصل بیس اور سرجانی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔