Time 04 فروری ، 2024
پاکستان

'طوفانی بارش کی پیشگوئی نہیں تھی'، کراچی کی بارش سے محکمہ موسمیات بھی حیران

جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ فروری 1979 میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی__فوٹو: فائل
جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ فروری 1979 میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی__فوٹو: فائل

گزشتہ شب سے کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں کراچی میں ہونے والی یہ بارشیں غیر معمولی ہیں، ہمیں اتنی تیز بارش کی اُمید نہیں تھی، کوئی بھی موسمیاتی ماڈلز کراچی میں اتنی تیز بارش کی پیشگوئی نہیں کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ فروری 1979 میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ ائیر پورٹ پر موسم سرما میں ہونے والی بارش کے بلند ترین ریکارڈ ہیں، ائیر پورٹ پر اب تک 60 ملی میٹر کے قریب بارش ہو چکی ہے، کراچی میں تیز بارش کا اسپیل نکل چکا ہے، اب وقفے وقفے سے شام تک ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں صبح سے اب تک 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بارش کے باعث ڈیفنس کے علاقے کی مختلف سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔

مزید خبریں :