Time 05 فروری ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر: 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارتی فوج کے ہاتھوں857 کشمیری شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے بھارتی فوج کے ہاتھوں 857 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری شہدا میں 17خواتین اور  28 کمسن لڑکے شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،کشمیریوں کی جائیدادیں  ضبط کرنا بھارتی حکومت کا معمول بن چکا ہے،کشمیروں کو  جبری طور  پر سرکاری نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں آزادی صحافت پر پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق  مقبوضہ وادی میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں عالمی برادری کے لیے سنگین چیلنج ہیں، اقدام کا مقصد  وادی کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

خیال رہےکہ 5 اگست 2019 کو  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔


مزید خبریں :