Time 06 فروری ، 2024
کھیل

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر ہونے والے سائبر حملے کو حل کر رہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع کرتے ہیں کہ ویب سائٹ جلد آپریشنل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :