Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

امیر مقام کو سوات سے شکست، شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب

این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا—فوٹو: فائل
این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا—فوٹو: فائل

 ن لیگ کے کے پی کے صدر امیر مقام کو سوات سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی جب کہ شانگلہ سے جیت حاصل ہوئی۔

این اے 2 سوات 1 کے  تمام 341 پولنگ اسٹیشنز  کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


مزید خبریں :