کاروبار
Time 11 فروری ، 2024

غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے منفی اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے

اسرائیل کی مقامی، غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کردی گئی/ فائل فوٹو
اسرائیل کی مقامی، غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کردی گئی/ فائل فوٹو

غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر  پڑنے لگے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ میں معصوم فلسطینوں کی نسل کشی پر اترا ہوا ہے جس کا اسرائیل کو بھاری نقصان اپنی معیشت پر  اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز  نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی ہے اور اسرائیل کی مقامی و غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کر دی گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی موڈیز نے یہ بھی کہا کہ جنگی صورتحال سے اسرائیل کی مالیاتی طاقت کمزور ہونے کا خطرہ بڑھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے جواب میں حزب اللہ نے بھی  اسرائیل میں 2 فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے۔


مزید خبریں :