11 فروری ، 2024
لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔
لاہور میں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا۔
وسیم قادر کا کہنا تھا کہ میں حلقےکے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلےکا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔