بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار  اور  بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی کو فالج کا حملہ ہونےکی وجہ سے ہفتے کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی خیریت دریافت کرنےکے لیےکال کی اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی پلائی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکار متھن سینے میں درد کی شکایت کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل تھے جنہیں بعد ازاں صحت میں بہتری پر  پیر کی دوپہر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی اپنی آنے والے فلموں کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے۔

یاد رہےکہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021  میں کولکتہ میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔