گورنر سندھ کا سراج الحق کو فون، امارت سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہم پر ہیں، آپ ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں: کامران ٹیسوری/ فائل فوٹو
پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہم پر ہیں، آپ ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں: کامران ٹیسوری/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سراج الحق سے جماعت اسلامی کی امارات سے دیا گیا استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کردی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سراج الحق  سے  ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران  انہوں نے سراج الحق سے جماعت اسلامی کی امارت سے دیا گیا استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی۔

گورنر سندھ نے سراج الحق سے گفتگو میں کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہم پر ہیں، آپ ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں پر ملک کے استحکام کیلئے کام کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے،  یہ وقت ہے کہ ہم ملک کے مفاد کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔

مزید خبریں :