Time 17 فروری ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا

مجلس شوریٰ کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار، اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت۔ فوٹو فائل
مجلس شوریٰ کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار، اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت۔ فوٹو فائل

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان جماعت قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے جس سے سراج الحق خطاب بھی کریں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں شکست کے بعد بطور امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں :