Time 20 فروری ، 2024
پاکستان

گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ پھر اسپتال میں داخل

تین ہفتے قبل بازو میں تکلیف کے باعث رضوانہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد اسے داخل کرلیا__فوٹو: فائل
تین ہفتے قبل بازو میں تکلیف کے باعث رضوانہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد اسے داخل کرلیا__فوٹو: فائل

اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کو پھر جنرل اسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ رضوانہ کو چند ماہ قبل صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

تین ہفتے قبل بازو میں تکلیف کے باعث رضوانہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد اسے داخل کرلیا۔ 

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ رضوانہ کے بازوکا آپریشن کیاجائےگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسلام آباد کے سول جج کے گھر کام کرنے والی کمسن بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس سامنے آیا تھا، رضوانہ او ایس ڈی بنائے گئے سول جج عاصم کے گھر اسلام آباد میں ملازمہ تھی جہاں اسے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور جب اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تو سول جج کی اہلیہ اسے اس کی والدہ کے حوالے کر کے چلی گئی۔

رضوانہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر پر لگا زخم علاج نہ ہونے سے سڑ چکا تھا، کم سن رضوانہ کے سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔

مزید خبریں :