Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

(ن) لیگ سے اتحاد، ایم کیو ایم کا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پر زور

ہم نے مسلم لیگ کو حکومت سازی اور مستقبل کے حوالے سے کئی تجاویز بھی دی ہیں جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اہم پوائنٹ ہے: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو
ہم نے مسلم لیگ کو حکومت سازی اور مستقبل کے حوالے سے کئی تجاویز بھی دی ہیں جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اہم پوائنٹ ہے: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنے اتحاد کو سیاسی اور معاشی قرار دیا ہے جس کا مقصد مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

بدھ کواسلام آباد میں (ن) لیگ کی قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ کو بتایا کہ ہم حکومت سازی میں مسلم لیگ کی مکمل حمایت کریں گے، ہم نے مسلم لیگ کو حکومت سازی اور مستقبل کے حوالے سے کئی تجاویز بھی دی ہیں جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اہم پوائنٹ ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہے جس کے لیے خود ساختہ گرانی کو روکنا اہم ہوگا، اس حوالے سے وفاقی حکومت کو تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مہنگائی کی روک تھام کے لیے سخت قدم اٹھانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 18ویں ترامیم میں بھی بعض تبدیلیوں پر زور دیا ہے جس میں صوبائی گورنرز کے اختیارات میں اضافہ بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی اداروں کو خودمختار اور مضبوط کرنے کے لیے تین آئینی ترامیم کی ن لیگ نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


مزید خبریں :