Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 26 اور 28 فروری کی تاریخ تجویز

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے/ فائل فوٹو
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی  ہے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن کو بحال کردیا گیا ہے، لیگی امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں :