25 جنوری ، 2013
دبئی…آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے میچزبھارتی شہرکٹک میں ہونگے،آئی سی سی ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کافائنل ممبئی میں ہی کھیلاجائے گا۔پاکستان ٹیم اپنے3گروپ میچزممبئی کے بجائے کٹک میں کھیلے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپرسکس میں پہنچنے کی صورت میں بھی اس کے میچزکٹک میں ہی کھیلے جائیں گے تاہم ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ممبئی میں ہی فائنل کھیلے گی ۔واضح رہے کہ شیوسیناکی دھمکیوں کے باعث پاکستان ٹیم کے میچزممبئی سے کٹک منتقل کئے گئے ہیں۔