Time 25 فروری ، 2024
کھیل

خطرےکی کوئی بات نہیں، سرفراز کی رپورٹس کلیئر ہیں: منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہےکہ  وکٹ کیپر  سرفراز احمدکی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں۔

خیال رہےکہ آج  ملتان سلطانز کے ساتھ  ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےگیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی۔

 وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لےکر بال تھرو کی تھی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی، جس کے بعد سرفراز احمدگراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔

سرفراز احمدکی جگہ  آخری دو گیندوں پر سجاد علی جونیئر نے وکٹ کیپنگ کی۔

اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا ہےکہ  سرفراز  احمدکی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں، ان کی طبیعت بتدریج  بہتر ہو رہی ہے۔

سرفراز احمد کو سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے،  وہ ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جارہے ہیں۔

اعظم خان کے مطابق کراچی میں ہونے والے اگلے میچ میں سرفراز کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائےگا۔


مزید خبریں :