Time 25 فروری ، 2024
دنیا

ہیری نے ملکہ برطانیہ کو دھوکہ دیا،صدر بنا تو ان سے خصوصی برتاؤ نہیں ہوگا: ٹرمپ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ  اگر صدر  بنا تو  برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں  رکھا جائےگا۔

امریکی میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی ہوئی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکہ دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار  میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

خیال رہے کہ  برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں برطانیہ سے امریکا منتقل ہو ئے تھے۔


مزید خبریں :