Time 26 فروری ، 2024
پاکستان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست  پر اوپن سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سماعت میں  سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن نےکاز لسٹ  بھی جاری کردی ہے،کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کل کرےگا۔

الیکشن کمیشن نےخالدمقبول صدیقی، سنی اتحادکونسل، محمود خان، مولوی اقبال حیدر اور کنز السعادت کو  نوٹس جاری کردیا ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینا یا نہ دینا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے ۔


مزید خبریں :