26 جنوری ، 2013
قاہرہ…ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی نے عوام سے تشدد ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔ مصر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ پرقاہرہ اور دیگر بڑے شہر میدانِ جنگ بنے رہے۔ موجودہ صدر محمد مرسی کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور تقریباً 400 زخمی ہوگئے، جن میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہل کار بھی شامل ہیں۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف انقلاب کی دوسری سالگرہ پر حزِب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیکولر گروپوں نے صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے خلاف مظاہروں کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون نے انقلاب کو ہائی جیک کرلیا ہے۔