Time 28 فروری ، 2024
پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی

کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو اے پی پی
کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو اے پی پی 

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری  بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور ہفتے کے روز تک موجود رہےگا۔

دوسری جانب بلوچستان،اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :