فرحان سعید پر میں نے محنت کی، وہ عاطف اسلم بننا چاہتا تھا: گوہر ممتاز

عاطف کے مقابلے میں ، میں نے فرحان پر بہت محنت کی تھی، اس کی آواز ایوریج تھی: گوہر ممتاز__فوٹو: فائل
عاطف کے مقابلے میں ، میں نے فرحان پر بہت محنت کی تھی، اس کی آواز ایوریج تھی: گوہر ممتاز__فوٹو: فائل

معروف پاکستانی میوزک بینڈ ’جل‘ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید نے جل بینڈ سے اس لیے علیحدگی اختیار کی تھی کیوں کہ وہ عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔

حال ہی میں گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو دیا جس کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

گوہر ممتاز نے اپنے میوزیکل بینڈ جل کے بننے سے لے کر ختم ہونے تک کے سفر سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ گلوکار فرحان سعید نے عاطف اسلم کے مقابلے میں بہت محنت کی، میں فرحان کو یہی بات سمجھاتا تھا کہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔

گوہر ممتاز کے مطابق انہوں نے فرحان سعید کو جل بینڈ کے ساتھ جڑے رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن فرحان سعید نے بات نہ مانی اور انہوں نے بالی وڈ جانے کے لیے بینڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرحان سعید کی جانب سے بینڈ چھوڑنا ان کے لیے بہت تکلیف دہ وقت تھا، انہوں نے فرحان سعید کو سمجھایا بھی کہ عاطف اسلم کو صحیح وقت پر گانے مل گئے  وہ ٹھیک وقت پر چلے گئے، ہر کوئی ایسی قسمت والا نہیں ہوتا ہے۔

گوہر ممتاز نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ اس وقت فرحان سعید کو عاطف اسلم بننا تھا، وہ بالی وڈ جانا چاہتے تھے، بعد ازاں ان کی کہی ہوئی باتیں سچ بھی ثابت ہوئیں کیوں کہ بالی وڈ کے پاس اور بھی بہت بڑے گلوکار ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'عاطف کے مقابلے میں ، میں نے فرحان پر بہت محنت کی تھی، اس کی آواز ایوریج تھی'۔

یاد رہے کہ جل بینڈ 2002 میں بنایا گیا تھا جس میں عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی تھے۔

عاطف اسلم کی جانب سے جل چھوڑنے کے بعد فرحان سعید اس بینڈ کے مرکزی گلوکار رہے، بعد ازاں انہوں نے بھی بینڈ کو الوداع کہہ دیا۔

مزید خبریں :