خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سےحادثات میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب اور  برفباری سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے حادثات میں 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 62 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں 27 بچے، 8 خواتین اور 5 مرد شامل  ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 80 گھروں کو  مکمل  اور 555 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں کے باعث 99 مویشی ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں :