'معلوم ہے آپ سب یہاں کیوں ہیں؟'، فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے پر ایکس کا طنز

فوٹو: فائل/ اسکرین شاٹ
فوٹو: فائل/ اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی معطلی پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا بیان سامنے آگیا۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی سروسز  نامعلوم تکنیکی مسائل کے باعث معطلی کا شکار ہیں۔

گوکہ اب فیس بک کی کی سروس بحال ہونا شروع ہوئی ہے تاہم دنیا کے بیشتر ممالک کے صارفین اب بھی فیس بک کی بندش کی  شکایات کر رہے ہیں۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا رخ کرلیا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

 ایکس پر صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔

ایسے میں ایکس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی اس صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔

ایکس کی جانب سے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ' ہمیں معلوم ہےکہ آپ سب یہاں کیوں ہیں؟'۔

ایکس کی اس پوسٹ پر بھی صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایسے میں ایکس کے مالک اور ایکس کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین  ایلون مسک بھی خاموش نہیں رہے۔

ایکس پر انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری سروس کام کر رہی ہے'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ



مزید خبریں :