پاکستان
Time 06 مارچ ، 2024

صدارتی الیکشن: ایم کیو ایم آصف زرداری کی حمایت پر رضا مند ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نزدیک لانے کی کوشش کامیاب ہوگئی۔

منگل کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہونے والے رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد صدار تی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم انہیں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی مثبت یقین دہانی بھی کرائی ہے۔


مزید خبریں :