06 مارچ ، 2024
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر بینچ کی رائے سنتے ہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 9 رکنی بینچ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکوفیئرٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کی کارروائی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 10 اے کے مطابق نہیں تھی۔
لارجر بینچ کی متفقہ رائے سنتے ہی بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے اور رومال نکال کر اپنے آنسو صاف کیے۔