Time 07 مارچ ، 2024
کھیل

فیفا کوالیفائر میچ کے لیے اردن کی فٹبال ٹیم کو پاکستانی ویزے جاری

پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیموں کا میچ 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل
پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیموں کا میچ 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل 

اسلام آباد: فیفا کوالیفائر میچ کے لیے دفتر خارجہ نے اردن کی فٹبال ٹیم کو پاکستانی ویزے جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اردن فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوالیفائر راؤنڈ کے لیے اردن کی فٹبال ٹیم 19 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیموں کا میچ 21 مارچ کو دوپہر 2 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ 


مزید خبریں :